ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر ایس ایس کے چیف کوترنگالہرانے سے روکنے کی کوشش پر پی ایم اونے لیانوٹس ،مانگی صفائی

آر ایس ایس کے چیف کوترنگالہرانے سے روکنے کی کوشش پر پی ایم اونے لیانوٹس ،مانگی صفائی

Wed, 30 Aug 2017 12:04:33    S.O. News Service

نئی دہلی،29اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)سرسنگھ چالک موہن بھاگوت کے یوم آزادی پر کیرالہ میں پلکڑ کے ایک اسکول میں ترنگا لہرانے کے تنازعہ پر وزیر اعظم کے دفتر نے (پی ایم او)نے کیرالہ کے چیف ایڈمنسٹریشن سیکریٹری سے صفائی مانگی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر نے اس معاملے میں نوٹس لے کر چیف سیکرٹری سے صفائی مانگی ہے۔بی جے پی کے پلککڑ ضلع صدر نے کیرالہ حکومت پر تقسیم کی سیاست پیدا کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس بارے میں شکایت کی تھی۔

غور طلب ہے کہ پلککڑ کے ضلع مجسٹریٹ نے ایک ہدایت جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سرکاری امداد لینے والے اسکولوں میں غیر منتخب شخص کی طرف سے ترنگا پرچم لہرایا جانا نامناسب ہے۔ضلع مجسٹریٹ کی ہدایات کے مطابق صرف استاد یا منتخبہ رکن ہی سرکاری مدد حاصل ا سکولوں میں ترنگا لہرا سکتا ہے۔اس ہدایت کے باوجود، موہن بھاگوت اسکول میں منعقد ہونے والی یوم آزادی تقریب میں گئے۔آر ایس ایس کے سربراہ نے اسکول میں ترنگا لہرایا۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے کہا تھا کہ سرکاری حکم کی خلاف ورزی کرنے پر موہن بھاگوت کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


Share: